: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چاول ایسی چیز ہے جسے بہت زیادہ کھایا جاتا ہے اور اکثر اسے ایک سے دو دن
بعد بھی گرم کر کے استعمال کیا جاتا ہے تاہم ایسا کرنا صحت کے لیے نقصان دہ
ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں
سامنے آیا۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق چاولوں کو
دوبارہ گرم کرکے کھانا فوڈ پوائزنگ کا باعث بن سکتا ہے اور اہم بات یہ ہے
کہ چاول کو دوبارہ گرم کرنا مسئلہ نہیں بلکہ اس غذا کو محفوظ یا ذخیرہ کرنے
کا طریقہ اس نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ کچے چاولوں میں اکثر مختلف بیکٹریا
ہوتے ہیں جو فوڈ پوائزنگ کا باعث بنتے ہیں اور یہ چاول پکنے کے بعد بھی بچ
سکتے ہیں۔
اگر آپ چاول پکانے کے
بعد انہیں کمرے کے درجہ حرارت میں چھوڑ دیتے ہیں تو
ان بیکٹریا کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جو دوبارہ گرم کرکے کھانے پر
قے یا ہیضے کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ چاولوں کو جتنی دیر بھی کمرے کے درجہ
حرارت میں چھوڑے جائے گا اتنا ہی یہ بیکٹریا انہیں کھانا غیر محفوظ بناتا
رہے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ضروری ہے کہ چاول اگر ایک بار کھانے کے بعد
کسی اور وقت دوبارہ گرم کرکے استعمال کرنے ہیں تو انہیں فوری طور پر یا ایک
گھنٹے کے اندر فریج میں رکھ دیں اور وہاں بھی ایک دن سے زیادہ رکھے چاول
استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اسی طرح تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چاولوں کو ایک
بار سے زیادہ دوبارہ گرم بھی نہ کریں کیونک وہ بھی نقصان کا باعث بنتا ہے۔